Dec 06, 2018 12:04 pm
views : 491
Location : Domestic Place
Lahore- Clash Between Police & PML N Workers
لاہورشہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر لیگی کارکنان اور پولیس میں تصادم
احتساب
عدالت میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکن اور
پولیس آمنے سامنے آگئے، کارکنوں اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی
ہے،پولیس نے متعدد لیگی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
آشیانہ ہاؤسنگ
سکینڈل میں شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد
احتساب عدالت پہنچ گئی،پولیس کی جانب سے عدالت کا راستہ خاردار تاریں لگا
کر بند کیا گیا تھا تاہم لیگی کارکنوں نے تمام رکاوٹیں ہٹادیں اور عدالت
میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ن لیگ کی خواتین کارکنوں نے پولیس اہلکاروں کو
دھکے بھی مارے جس کے بعد پولیس نے ایکشن لیا اور کارکنوں کو عدالت کے
دروازے سے پیچھے ہٹادیا۔
پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج بھی کیا گیا اور
احتساب عدالت کے اندر جانے کی کوشش کرنے والے متعدد لیگی کارکنوں کو حراست
میں لے لیا گیا،پولیس کے لاٹھی چارج کے بعد لیگی کارکن وقتی طور پر پیچھے
ہٹ گئے لیکن پھر دوبارہ کارکن آگے آگئے اور شدید نعرے بازی شروع کردی۔