Dec 06, 2018 01:58 pm
views : 420
Location : Punjab Assembly
Lahore- Information Minister Punjab Fayyaz ul Hassan Chohan Media Talk
لاہور،عدالت کے باہر افراد نے جان بوجھ کر پولیس سے لڑائی کی،وزیر اطلاعات پنجاب
صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہےکہ (ن) لیگ کے کارکن جارحیت کے موڈ میں آئے اور جھگڑا شروع کیا جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔
پنجاب اسمبلی کے احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کے باہر فرزند اعلیٰ حمزہ شہباز اور خادم اعلیٰ نے اعلیٰ قسم کی تدبیر کی تھی تاہم وہ ناکام ہوئی اور انکے حصے میں یک نامی نہیں بلکہ بدنامی آئی۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مظاہرین کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دےسکتے، پولیس نے تحمل کا مظاہرہ کیا، صورتحال کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا، عدالت کے باہر افراد نے جان بوجھ کر پولیس سے لڑائی کی اور منصوبہ بندی کے تحت صورتحال خراب کی، (ن) لیگ نے طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت پولیس سے تصادم کی صورتحال پیدا کی۔
وزیر اطلاعات کا مزیدکہنا تھا کہ پی ٹی وی پر حملہ بھی ن لیگ کی ایک سازش تھی جسے یہاں تفصیل سے بیان نہیں کیا جاسکتا۔