Dec 06, 2018 02:47 pm
views : 475
Location : Domestic Place
Islamabad- President Arif Alvi Adresess
اسلام آباد،پوری کائنات کے سب سے بڑے لیڈر نبی مہرباں ﷺ ہیں،صدر مملکت
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ کم عمر میں ہی یتیم ہونے والے بچوں اور میرے ملک اور پوری کائنات کے سب سے بڑے لیڈر نبی مہرباں ﷺ ہیں،کم عمری میں ہی آپ کے والدین دنیا سے رخصت ہوگئے تھے،اسلام یتیموں کے ساتھ شفقت کا درس دیتا ہے۔
اسلام آباد میں یونیورسل چلڈرن ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے یتیموں کے ساتھ رحم کا حکم دیا ہے،ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ کی پیدائش سے پہلے انکے والد محترم کا انتقال ہوگیا اور جب وہ چھ سال کے تھے والدہ بھی وفات پاگئیں اس دوران انکے خاندان نے رحم کے اعتبار سےجو رویہ انکے ساتھ رکھا ہوگا اسکی قدر تاریخ میں بھی ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ نبی کریم ﷺ کی اللہ تعالی سے مختلف مقامات پر گفتگو ہوتی رہی،قرآن کے اندر انیس سے بیس مرتبہ ہے اللہ پاک بھی یتیموں کے ساتھ نرم رویے کا حکم دیتا ہے۔