Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 06, 2018 03:41 pm views : 361

Location : Accountability Courts

Islamabad- Nawaz says PML-N ready for early polls
  • Urdu

اسلام آباد، العزیزیہ، ایون فیلڈ کے بعد فلیگ شپ ریفرنس میں بھی نواز شریف نے دفاع پیش نہ کیا

 سابق وزیر اعظم نواز شریف نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ کے بعد فلیگ شپ ریفرنس میں بھی اپنا دفاع پیش نہیں کیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کی۔ نواز شریف نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ کے بعد فلیگ شپ ریفرنس میں بھی اپنا دفاع پیش نہیں کیا۔
عدالت کے روبرو نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ میں پاکستان کا بیٹا ہوں اور مجھے اس کے ذرے ذرے سے پیار ہے، مجھے فخر ہے کہ 3 دفعہ پاکستان کا وزیر اعظم بنا ہوں، پاکستانی عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔
نواز شریف نے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات سارے بے بنیاد ہیں، میرے خلاف بنائے گئے مقدمات بدنیتی پر مبنی ہے، مفروضوں کی بنیاد پر الزامات نہیں ہوا کرتے، بات اس گھسے پٹے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات پر آئی اور وہ بھی ثابت نہیں ہوئی۔ مجھے اپنے دفاع میں کچھ بھی پیش کرنے کی ضرورت نہیں۔
 احتساب عدالت میں پیشی کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ ہم نے بجلی کے چار منصوبوں میں 160 ارب روپے بچائے کسی نے شاباش نہیں دی، عمران خان کی بات کیا کروں جو کچھ وہ کررہے ہیں دنیا دیکھ رہی ہے۔ عمران خان نے قبل ازوقت انتخابات کی بات کی اس کو سن کرعوام کو خوشی ہوئی ہوگی، عوام سوچ رہے ہوں گے کہ اچھا ہے ان سے جتنی جلدی جان چھوٹ جائے۔
صحافی نے نوازشریف سے سوال کیا کہ اگر اب مڈٹرم الیکشن ہوتے ہیں تو کیا آپ تیارہیں جس پرنواز شریف نے کہا کہ کیا آپ کو ہماری تیاری پچھلے الیکشن میں نظرنہیں آئی۔ ہم سنجیدہ سیاست کے قائل ہیں اور مسلم لیگ (ن) قبل از وقت انتخابات کے لیے ہر وقت تیار ہے ۔
نوازشریف نے کہا کہ فافن کے مطابق 53 حلقوں میں مستردووٹوں کی تعداد لیڈ سے زیادہ ہے، فافن کے مطابق 95 فیصد فارم 45 پرپولنگ ایجنٹوں کے دستخط نہیں تھے اور پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا دیکھنے میں نہیں آیا۔ نوازشریف نے آصف علی زرداری کے کرپشن کیسز پر بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو اپنے اوپر عدم اعتماد کرنے والی بات ہے۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved