Dec 06, 2018 05:21 pm
views : 414
Location : Accountability Courts
Lahore- Shehbaz sent to jail on judicial remand by accountability court
لاہور، شہباز شریف جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل، پولیس اور لیگی کارکنوں میں ہاتھا پائی
احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تاہم اس موقع پر پارٹی کارکنوں اور پولیس کے درمیان شدید ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو جوڈیشل کمپلیکس لاہور میں احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن کے روبرو پیش کیا گیا، نیب پراسیکوٹر وارث علی جنجوعہ نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم نیب پراسیکوٹر عدالت کو مطمئن نہ کرسکے۔
فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔
شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت جوڈیشل کمپلیکس جانے والے تمام راستوں اور گلیوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ (ن) لیگی کارکنوں سے نمٹنے کے لئے واٹر کینن بھی منگوائی گئی، سیکرٹریٹ چوک میں پولیس اور اینٹی رائٹ دستوں نے لوہے کی مضبوط جالیوں کی حفاظتی دیوار قائم کر دی جب کہ عدالت کے احاطے میں رینجرز کے اہلکار بھی موجود تھے۔