Dec 06, 2018 07:16 pm
views : 349
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات (6 دسمبر 2018ء) کو مارکیٹ میں بدترین مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 1002 پوائنٹس کی غیر معمولی کمی کے بعد 38300 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 335 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 79 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 237 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 19 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔