Dec 06, 2018 08:44 pm
views : 465
Location : Domestic Place
Lahore- Vintage Car Rally leave from Lahore
لاہور، وینٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی اسلام آباد کیلئے روانہ
وینٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئی۔وزیر سیاحت پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے وینٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی کے شرکاء کو الواع کیا۔ریلی میں شامل کلاسک گاڑیاں شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔وینٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی کا آخری پڑاؤ پشاور میں ہو گا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا تھا کہ اس قسم کے اقدامات سے پاکستان میں سیاحت کو فروغ ملے گا،حکومت پنجاب صوبہ میں سیاحت کے فروغ کے لئے سیاحتی پالیسی مرتب کر رہی ہے۔سیاحتی مقامات کی حفاظت کے لئے قانون سازی کی جائے گی۔قدرتی حسن کو محفوظ رکھنے کے لئے عمارتوں کی تعمیر سے متعلق بھی پالیسی مرتب کی جا رہی ہے۔بین الاقوامی سیاحوں کو مدعو کرنے کے لئے ایگری ٹورازم ، مذہبی سیاحت اور مہماتی سیاحت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
صوبائی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں موسم کے اعتبار سے پھلوں کے فیسٹیولز کا انعقاد کیا جائے گا۔پنجاب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی بے پناہ جگہیں موجود ہیں جنہیں سیاحوں کے لئے کھولا جا سکتا ہے۔پنجاب میں نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں بہت جلد سیاحوں کے لئے کھولا جائے گا۔سیاحت کے فروغ کے لئے نجی شعبہ کو کردار بہت اہم ہے۔ حکومت نجی شعبہ کی سیاحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی۔پاکستان میں بے شمار مقامات ایسے ہیں جو پوری دنیا سے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کر سکتے ہیں۔ پاکستان غیر ملکی سیاحوں کو راغب کر کے کثیر زیر مبادلہ حاصل کر سکتا ہے۔