Dec 06, 2018 10:56 pm
views : 476
Location : Civil Hospital
Karachi- Diseases spreading due to Pollution & Cold Weather
کراچی،موسم سرما کی آمد،سانس کی بیماریوں میں اضافہ
شہر کراچی میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی بچوں اور بڑوں میں نزلہ زکام ، گلے کی خرابی ، کھانسی ، دما ، سردرد اور بخار کی شکایات عام ہو رہی ہیں جبکہ ہسپتالوں میں شہریوں کی کثیر تعداد علاج کی غرض سے آرہی ہے۔
رواں سال کی نسبت موسم گرما میں طوالت اور شدت کے بعد موسم سرما کی تاخیر سے آمد کے باعث شہری موسمی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، جن میں نزلہ، زکام، جلد، سانس کی بیماری گلے کی خراش سینے میں انفیکشن جیسی بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمی بیماریاں زیادہ تر بے احتیاطی کے باعث ہوتی ہیں اور بر وقت علاج نہ ہو نے سے مریضوں کی حالت تشویش ناک ہوجاتی ہے،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پورے بازوؤں والے کپڑوں کے استعمال کے ساتھ ساتھ ٹھنڈے پانے اور کولڈڈرنکس سے پرہیز کرناچاہیئے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے سول اسپتال کے ناک،کان اور گلے کے شعبے کی انچارج ڈاخٹر زیبا کا کہنا تھا کہ کراچی میں موسم بدل رہا ہے جبکہ آلودگی کی وجہ سے بھی وائرل زیادہ پھیلتا ہے،بچوں اور بزرگ افراد بدلتے موسم سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں،کسی بھی تکلیف کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے جبکہ بزگروں کے بتائے ہوئے گھریلو ٹوٹکے بھی استعمال کرنے چاہئیں۔
ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی سے بچاؤ کیلئے حکومت کو ٹھوس پالیسی مرتب دینی چاہیے۔