Dec 07, 2018 12:35 pm
views : 435
Location : Different places
Quetta- Crackdown Against non Custom paid Vehicles
کوئٹہ،کسٹم کی کارروائی،درجن کے قریب نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد
کوئٹہ کسٹم نے پولیس کے ہمراہ نان کسٹم پیڈگاڑیوں کے خلاف کارروائی کے دوران ایک درجن کے قریب لگژری گاڑیاں قبضے میں لے لی ہیں۔
کوئٹہ کسٹم کے کلیکٹر اشرف علی کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کلیکٹر کسٹم مقبول بلوچ کی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹس مقصود احمد درانی نے پولیس کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کے دوران کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں واقع شورومز پر چھاپے مار کر ایک درجن کے قریب غیر ملکی نان کسٹم پیڈگاڑیاں قبضے میں لے لیں جن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےڈپٹی کلکٹر کسٹم مقبول بلوچ کا کہنا تھا کہ ان شورومز پر بڑی قیمتی لگژری نان کسٹم پیڈگاڑیاں لاکر پارک کرکے ملک کے دیگر حصوں میں بھیجی جاتی تھیں کسٹم کے عملے نے پولیس کے ہمراہ ایف ٹی او کی خصوصی ہدایت پر کارروائی شروع کی ہے اور یہ کارروائی آئندہ بھی جاری رہے گی کسٹم کا عملہ نان کسٹم پیڈگاڑیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سامان کی سمگلنگ کے خلاف بھی کارروائیاں جاری رکھے گا۔
شوروم کے مالک کا کہنا تھا کہ اگر بارڈر بند کردیا جائے تو کوئی بھی اسمگلنگ نہ کرےسڑک پر چلنے والی گاڑیوں کو نہیں پکڑا جاتا ہمیں تنگ کیا جاتا ہے۔