Dec 07, 2018 01:55 pm
views : 389
Location : Punjab Assembly
Lahore- Information Minister Punjab Media Talk
لاہور،سعد رفیق اور انکے بھائی نے آمر سے ڈیل کرکے بزنس بنایا،وزیر اطلاعات پنجاب
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ سعد رفیق نے 2000 میں پیراگون سوسائٹی کی بنیاد رکھی، 2000 میں نواز شریف اور شہباز شریف پیشیاں بھگت رہے تھے، سعد رفیق اور ان کا بھائی آمر سے ڈیل کیے بغیر بزنس نہیں کر سکتے تھے،اس دور میں نواز شریف اور شہباز شریف پیشیاں بھگت رہے ہوتے تھے اور یہ صاحب بہادر اپنا کاروبار چمکانے میں مصروف تھے۔
پنجاب اسمبلی کے احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف جلا وطنی کاٹ رہے تھے تو سعد رفیق مشرف کی ھکومت کے ساتھ ڈیل کرکے موجیں لوٹ رہے تھے اور ہزاروں کنال اراضی پر اپنی ہاؤسنگ سوسائٹی بنا رہے تھے،خواجہ سعد رفیق نے عمران خان سے پارٹی کا سیکرٹری جنرل بنائے جانے کی شرط پر تحریک انصاف میں شامل ہونے کی بات کی تھی ہم 18 سال سے سن رہے ہیں کہ یہ لوگ آمریت سے ٹکراتے رہے، کیا سعد رفیق نے آمر دور میں بارگیننگ نہیں کی؟خواجہ سعد رفیق کا اصل چہرہ جلد سب کے سامنے آجائےگا۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ لوہے کے چنے، میٹر ریڈر،بمبینو سینما اورنہاری پائے والی سرکارکا ایک ہی مقصد ہے کہ ملک میں قانون ،چیک اینڈ بیلنس کی کوئی سرکار نہ ہو،انہیں ہر کام کرنے کی چھوٹ ہو اور یہ سادھو بن کے ہاتھ میں جمہوریت کی تسبیح لے کے سر پر پارلیمانی سیاست کی ٹوپی سجائےعوام کو بے وقوف بناتے رہیں خواجہ سعد رفیق کو میڈیا کے سامنے آنے میں شرم آنی چاہیے۔