Dec 07, 2018 02:31 pm
views : 347
Location : Naval Head Quarter
Islamabad- Saudi Ambassador to Pakistan meets CNS
سعودی عرب کے سفیر نواز سعید المالکی کی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات
سعودی عرب کے سفیر نواز سعید المالکی نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے مابین بحری دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول میر ی ٹائم سکیورٹی پر بھی بات چیت کی گئی،امیر البحر نے معزز سفیر کو پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرولز کے متعلق بھی آگاہ کیا جبکہ سعودی عرب کے سفیر نے پاک بحریہ کی خطے میں سیکیورٹی کے استحکام کے کاوشوں کو سراہا۔