کراچی،سندھ پولیس کے زیر اہتمام تھیلے سیمیاء کے بچوں کے لئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد
آئی جی سنھ سید کلیم امام کا کہنا ہے کہ تھیلے سیمیاکے متاثرہ بچوں کو ہر دو سے تین روز میں خون کی ضرورت ہوتی ہے،جو خاندان اس دکھ سے گزرتا ہے،معاشرے کو اسکی مدد کرنا چاہیئے،لوگوں کی مدد کرنے سے انسان کی زندگی میں دعا ملتی ہے ،جو کسی بھی شخص کے لئے ضروری ہوتی ہے۔
سندھ پولیس کے زیر اہتمام تھیلے سیمیاء کے بچوں کے لئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیاایسٹ زون پولیس ہیڈکواٹرز سعودآباد میں عمیر ثناء فاونڈیشن کے تعاون سے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا۔
آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تھیلےسیمیا کے بچوں کے کام آنا سندھ پولیس کی قابل ستائش کوشیش ہے،بچوں کی صحت بنانے کے لئے سندھ پولیس کے جوانوں کا خون کام آجائے تو اچھی بات ہے۔
آئی جی سندھ کامزید کہنا تھا کہ سندھ پولیس ڈاکوؤں، چوروں ،جرائم پیشہ، دہشت گردوں کے خلاف بھی صف اول کی کاروائیوں میں سرگرم ہے،پولیس کے روئیے سے لوگوں کو شکایت ہے،پولیس کے روئیے کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے،پولیس کی کارگردگی میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے پولیس اہلکار اپنےکام سے محبت کریں،ہمارے دو پولیس کے شہیدوں نے چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں سے بھرپور مقابلہ کیا,آج ہر کوئی انہیں سراہ رہا ہے۔