Dec 07, 2018 05:37 pm
views : 433
Location : PIMPS Hospital
Islamabad- President Arif Alvi Adresess
اسلام آباد، معیاری ڈاکٹرز کی موجودگی بھی نعمت سے کم نہیں، صدر مملکت
صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کوشش رہی کہ صحت کے شعبہ کی بہتری کیلئے کام کروں، وفاقی وزیر عامر کیانی وزارت صحت کے معاملات کو بہتر انداز میں چلارہے ہیں، پمز میں لاکھوں افراد کا بہترین علاج کیا جاتا ہے۔
پمز ہسپتال میں صحت کے حوالے سے منعقدہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ معیاری ڈاکٹرز کی موجودگی بھی نعمت سے کم نہیں۔ علم کا انسان کے ساتھ تعلق رہنا چاہیے۔ڈاکٹر روزی بھی کماتا ہے اور انسان کو ہمدردی کے ساتھ دیکھتا بھی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی شخص بیمار ہوجائے تو پورا خاندان پریشان ہوجاتا ہے۔معاشرے میں ڈاکٹروں کا مقام بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔