Dec 07, 2018 07:18 pm
views : 457
Location : Domestic Place
Islamabad- Vintage Classic Car Rally reaches Capital
اسلام آباد، نو ویں وینٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی لاہور سےدارالخلافہ اسلام آباد پہنچ گئی
نو ویں و ینٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی لاہور سےدارالخلافہ اسلام آباد پہنچ گئی۔ریلی میں شامل کلاسک گاڑیاں شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔وینٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی کا آخری پڑاؤ پشاور میں ہو گا۔
وینٹیج کلاسک کار ریلی کا مقصد ملک کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنےلانا ہے۔
ریلی میں شریک محمد اسماعیل کا کہنا تھا کہ نو ویں وینٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی اسلام آباد میں منعقد ہورہی ہے ، ہم کراچی تا خیبر سفر طے کررہے ہیں،میں نے 1922 کی فرینچ گاڑی کے ساتھ ریلی میں حصہ لیا ہے اس سے پیشتر ترخم سے کراچی میں بھی میری گاڑی شریک رہی ہے۔ ریلی کے انعقاد سے نہ صرف پاکستان کا بہتر امیج ابھارنے میں مدد ملے گی بلکہ سیاحت کو فروغ مل رہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وینٹیج کلاسک کار ریلی کا آغاز گورنر ہاؤس کراچی سے کیا تھا، لاہور میں کارریلی کے بعد وزیر سیاحت پنجاب نے کار ریلی کو اسلام کیلئے روانہ کیا۔گزشتہ روز لاہور میں کار شو کے بعد اسلام آباد میں پچاس سے زائد گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔ اب وینٹیج کار ریلی کا اگلا پڑاؤ پشاور میں ہوگا۔
ریلی میں شریک ایک نوجوان سلیمان سعادت کا کہنا تھا کہ ریلی کا انعقاد ایک خوشگوار احساس ہے، بہت اچھا لگتا ہے جب آپ کے ساتھ دوسرے ممالک کے لوگ شامل ہوں، ریلی کے دوران راستے سے کاروں کی تصویریں لے کر وہ اپنے ملکوں میں جاکر دکھاتے ہیں۔