Dec 07, 2018 07:29 pm
views : 475
Location : Domestic Place
Karachi- Dollar value up by 50 paisa in interbank market
کراچی، روپے کی بے قدری، ڈالرایک بار پھر140 روپے کا ہوگیا
اوپن مارکیٹ میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک بار 140 روپے کا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری جمعہ کو روز اوپن مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالرکی قدرمیں مزید 50 پیسے اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک امریکی ڈالر کی قدرایک بارپھر140 روپے تک جا پہنچی ہے۔
ڈالرکی بڑھتی ہوئی قدرسے ملک میں مہنگائی کا سیلاب امڈ آئے گا، روزمرہ استعمال کی ضروری درآمدی اشیا، پیٹرول سمیت ہر شے کی قیمت بڑھ جائے گی جبکہ مقامی صنعتوں میں استعمال ہونے والے درآمدی خام مال کی قیمت بڑھنے سے پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالرتاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے پر پہنچ گیا تھا جس کے بعد غیرملکی قرضوں کے حجم میں 760 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔