Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 08, 2018 03:48 pm views : 470

Location : ATC

Karachi- Dr.Farooq Sattar Media Talk
  • Urdu

کراچی، وسیم اختر کو کراچی برباد کرنے کا ووٹ نہیں ملا تھا، فاروق ستار

 ایم کیو ایم کے سابق رہنما فاروق ستار نے تجاوزات کے خلاف آپریشن پر میئر کراچی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وسیم اختر کو کراچی برباد کرنے کا ووٹ نہیں ملا تھا۔
ایک مقدمے کی سماعت کیلئے  کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے  گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سابق رہنما فاروق ستار نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نام پر اور سپریم کورٹ کے احکامات کے آڑ میں لوگوں کو بے روزگار کیا جارہا ہے، وسیم اختر آپ کو کراچی بنانے کا ووٹ ملا تھا برباد کرنے کا نہیں، اب آؤ ووٹ لیکر دکھاؤ کراچی سے، اب عوام انہیں ووٹ نہیں دیں گے، کے ایم سی کی بلڈنگ کے سامنے ان تاجروں کے حق میں مظاہرہ کیا جائے گا جن کی دکانیں تجاوزات کے آڑ میں توڑی گئیں۔
فاروق ستار نے کہا کہ عوام سے کاروبار چھینا جارہا ہے، 5 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، لوگوں کو بیروزگار کرکے جرائم کو بڑھایا جارہا ہے، چیف جسٹس سے اپیل کرتا ہوں کہ متاثرین سے ملیں اور دیکھیں کہ ان کے حکم کے آڑ میں کیا کیا جارہا ہے، بغیر متبادل دیے رہائشی علاقوں سے اسکول خالی کرائے جارہے ہیں، کے ایم سی کے دستاویزات کے مطابق کرایہ داروں کو متبادل دینا چاہیے۔
کراچی کی انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کے 26 مقدمات کی سماعت ہوئی تو فاروق ستار، ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان، خواجہ اظہار، ریحان ہاشمی ودیگر عدالت میں پیش ہوئے تاہم فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔
گزشتہ سماعت پر عدالت نے 21 مقدمات میں فاروق ستار، خواجہ اظہار، وسیم اختر، قمر منصور، ریحان ہاشمی، رؤف صدیقی و دیگر پر فرد جرم عائد کی تھی۔

Recent News

Breakthrough Expected Within 24 Hours 1:25
Breakthrough Expected Within 24 Hours
Apr 07, 2026 01:00 pm
Trump Threatens Destruction of Iran 1:08
Trump Threatens Destruction of Iran
Apr 07, 2026 12:00 pm
JUIF Announces Nationwide Protests 1:17
JUIF Announces Nationwide Protests
Apr 07, 2026 11:00 am
Islamabad Moves Towards Smart City Model 1:29
Islamabad Moves Towards Smart City Model
Apr 06, 2026 04:00 pm
Pakistan peace plan US Iran 1:19
Pakistan peace plan US Iran
Apr 06, 2026 03:00 pm
Major Crackdown on PTI Workers in Karachi, 24 Arrested 1:02
Major Crackdown on PTI Workers in Karachi, 24 Arrested
Apr 06, 2026 11:30 am
US Iran ceasefire 45 days 1:15
US Iran ceasefire 45 days
Apr 06, 2026 11:00 am
KP Rains Claim 30 Lives as Homes Collapse 1:14
KP Rains Claim 30 Lives as Homes Collapse
Apr 04, 2026 04:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved