Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 08, 2018 04:14 pm views : 448

Location : Domestic Place

Rawalpindi- Chief Justice addresses to Ceremony
  • Urdu

راولپنڈی، ملک میں بہت کچھ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، چیف جسٹس

راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تقریب سے خطاب
 چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہسپتالوں میں معیاری سہولتیں دستیاب نہیں، ملک میں بہت کچھ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔
راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ محنت کرکے مایوسی کی زندگی سے بچا جاسکتا ہے۔ ملک کے ہسپتالوں میں معیار کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان میں صحت کی معیاری سہولتیں دستیاب ہی نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ کچھ ہسپتالوں کے شعبہ حادثات میں آنے والے مریضوں کے علاج کے لیے بھی آلات موجود نہیں ہیں۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ایسے ہی ہسپتالوں میں کچھ وینٹی لیٹر بھی خراب حالت میں ہیں جبکہ جو درست کام کر رہے ہیں ان میں بھی زیادہ تر با اثر افراد اور امیر لوگوں کے استعمال میں لگادی جاتی ہیں، کیا یہ لاپرواہی نہیں؟
انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے کچھ جج صاحبان نے سروسز ہسپتال کے کچھ یونٹس میں اپنی حصہ ڈالا کیونکہ وہاں ضروری ادویات بھی نہیں تھیں۔ سروسز ہسپتال کے مختلف شعبوں کو ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔
چیف جسٹس نے اپنے دورہ خیبرپختونخوا کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے ایک ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دیکھا کہ ہسپتال کی حالت غیر ہے جبکہ ایک ایک بستر پر 3، 3 مریض پڑے ہوئے ہیں۔
اپنے خطاب کے دوران ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں بہت کچھ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ میرا ماننا ہے کہ حکومت کو آج صحت کے شعبے میں بہتری اور لوگوں کی دیکھ بھال کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
تقریب میں موجود ڈاکٹر صاحبان کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ طب کا شعبہ کوئی معمولی شعبہ نہیں ہے، انسانوں کی خدمت کرنے کے لیے جذبے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

Recent News

KP Rains Claim 30 Lives as Homes Collapse 1:14
KP Rains Claim 30 Lives as Homes Collapse
Apr 04, 2026 04:30 pm
Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday 1:02
Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday
Apr 04, 2026 03:00 pm
Cristiano Ronaldo Islam conversion 1:14
Cristiano Ronaldo Islam conversion
Apr 04, 2026 01:00 pm
Iran Claims to Down US Fighter Jets 1:16
Iran Claims to Down US Fighter Jets
Apr 04, 2026 12:00 pm
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan 1:49
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan
Apr 04, 2026 11:00 am
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved