Dec 08, 2018 04:38 pm
views : 408
Location : Railway Headquarters
Lahore- Railway Minister Sheikh Rasheed Press Conference
لاہور، قبل از وقت انتخابات سے کوئی قیامت نہیں آجائے گی، شیخ رشید احمد
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے کسی صحافی نے جنوبی پنجاب کے حوالے سے سوال کیا تھا جس پر عمران خان نے قبل از وقت انتخابات کی بات کی تھی ہر ایک امیدوار آئندہ انتخابات کی تیاری کرتا ہے۔ پانچ سال کی بجائے تین یا چار سال میں انتخابات ہوجائیں گے اس میں کوئی قیامت نہیں آجائے گی۔
ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ عوام بہتر کارکردگی کو دیکھیں گے، چوروں اور ڈاکوؤں نے کیا کیا ہے، سب عیاں ہوجائے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری وزارت میں بیورو کریسی ہمارے ساتھ تعاون کررہی ہے ، میں نے وعدہ کیا تھا کوئی ٹرانسفر نہیں کروں گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستانی فوج موجودہ حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ میں نہایت ذمہ داری کے ساتھ کہتا ہوں کہ پاک فوج چاہتی ہے کہ ان مسائل کا حل نکلے اور معیشت مضبوط ہو۔ عدلیہ اس ملک میں آئین قانون اور انصاف کی حکمرانی کیلئے کھڑی ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی طرف ساری قوم دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے عوام کے مسئلے پر جو فیصلے کئے ہیں اس کو ساری قوم یاد رکھے گی۔