Dec 08, 2018 07:08 pm
views : 491
Location : Domestic Place
Hindu extremists announce Rs1 crore bounty on Sidhu's head
اسلام آباد، ہندو انتہا پسند تنظیم نے نوجوت سنگھ سدھو کا سرقلم کرنے والے کیلئے ایک کروڑ انعام کا اعلان کردیا
ہندو انتہا پسند تنظیم نے نوجوت سنگھ سدھو کا سرقلم کرنے والے کے لئے ایک کروڑ انعام کا اعلان کردیا، انتہاپسندتنظیم ہندو یووا کے بانی وزیراعلیٰ یوپی آدیتیہ ناتھ ہیں۔ پاکستان آنے پر بھارتی انتہا پسند ہندو نوجوت سنگھ سدھو کے جانی دشمن بن گئے اور ہندو انتہا پسند تنظیم نے نوجوت سنگھ سدھو کے قتل کا ریٹ مقرر کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہا پسند تنظیم ہندو یووا کے صدر ترون سنگھ نے کہا کہ 148 اگر سدھو آگرہ آئے تو میں ان کے ٹکڑے ٹکڑے کردوں گا۔ترون سنگھ نے سدھو کو غدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سدھو کو پاکستان جانا چاہیے ، ہم اسے ہندو ستا ن میں نہیں رہنے دیں گے۔
یادرہے کہ نوجوت سنگھ سدھو سکھوں کے مقدس مقام کے لیے راستہ کھولے جانے کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے ،ا س سے پہلے بھارت نے دوربین کے ذریعے سکھ بھائیوں کو دربار صاحب کرتارپور دکھانے کا انتظام کررکھا تھا لیکن اب سکھ یاتری چل کر پاکستان کی حدود میں موجود دربار صاحب تک بغیر ویزہ آجا، سکیں گے ۔ سکھ قوم کی دیرینہ خواہش پوری کرانے کی کاوش کرنے پر ہندو انتہا پسند نوجوت سنگھ سدھو کے جانی دشمن بن گئے ۔