Dec 08, 2018 09:17 pm
views : 512
Location : Islamabad Hotel
Islamabad- Seminar on Human Violation regards Human Rights Day
اسلام آباد، انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سیمینار کا انعقاد
انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وحیشانہ
تشدد اور انسانیت سوز مظالم کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں سیمینار کا انعقاد
کیا گیا۔
آل پاکستان حریت کانفرنس کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں پاکستان مسلم
لیگ (ن) کے رہنماء راجہ ظفر الحق، ظفر بنگش، ڈاکٹر حبیب الرحمن، ڈاکٹر تغرل
یامین، غلام محمد صفی، سید فیض نقشبندی، شیخ تجمل السلام، الطاف وانی،
شیراز عاصم اور علی رضا سید نے شرکت کی۔
مقررین کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کی شدید ترین الفاظ
میں مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ ہندوستانی حکومت کشمیریوں کے حقوق کا
احترام کرے۔
مقررین نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری
مظالم اور نہتے کشمیریوں پر بیلٹ گن کے استعمال کی عالمی سطح پر منصفانہ
تحقیقات کرائی جائے۔
قبل ازیں سیمینار میں او آئی سی ایچ آر سی، یو این ایچ سی ایچ آر کی جانب سے کشمیر پر جاری رپورٹ کو بھی سراہا گیا۔