Dec 08, 2018 10:10 pm
views : 471
Location : Alhamra Hall
Lahore- 6th Sindhi Culture Day
لاہور، سندھ گریجویٹس ایسوسی ایشن کے تحت چھٹا سالانہ سندھی کلچر ڈے کا انعقاد
p>
سندھ گریجویٹس ایسوسی ایشن کے تحت لاہور کے الحمرا ہال میں چھٹا سالانہ
سندھی کلچر ڈے منایا گیا۔ سندھی کلچر ڈے کی تقریب میں اسکولوں کے اساتذہ
کرام ، طلباء وطالبات سمیت معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر طلباء وطالبات کی جانب سے سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے
مختلف ٹیبلوز پیش کئے گئے جبکہ ننھے بچوں نے سندھی گیتوں پر علاقائی رقص
بھی پیش کیا جسے حاضرین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔
سندھی کلچر ڈے کے موقع پر نمایاں خدمات پیش کرنے والوں میں تعریفی اسناد اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔
سندھی کلچر ڈے کی تقریب میں شریک سندھ گریجویٹس ایسوسی ایشن کے عہدیدار
رئیس نظامانی کا کہنا تھا کہ سندھی چاہے دنیا کے کسی بھی کونے میں ہو وہ اس
دن کو بھرپور طریقے سے مناتے ہیں کیونکہ یہ دن ہمارے لئے عید کے برابر ہے۔
سندھ گریجویٹس ایسوسی ایشن کے ایک اور عہدیدار مجاہد چنا کا کہنا تھا کہ ہم
ہر سال لاہور میں جتنے بھی سندھی رہتے ہیں دیگر صوبوں کی طرح اپنا کلچر کو
بھرپور طریقے سے مناتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ تمام ثقافتوں کو اکٹھا
کیا جاسکے۔ سندھی ٹوپی اور اجرک کچھ سال پہلے کراچی میں نہیں پہنی جاسکتی
تھی لیکن بہتر جمہوری روایات اور فورسز کی کوششوں کی وجہ سے امن، بہتری اور
خوبصورتی کی تبدیلی آئی۔ اس لئے ہم چاہتے ہیں لاہور میں بھی رنگ بکھیرے
جائیں۔ پنجاب کی ثقافت بہت شاندار ہے، شاندار ثقافت میں جب پنجاب کے بسنتی
رنگ کے ساتھ سندھ کے اجرک کا لال رنگ ملے گا تو گیروا رنگ بنے گا جو صوفی
ازم اور محبت کا رنگ ہے، وہ رنگ بکھیرنے کیلئے آج ہم آئے ہیں۔