Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 09, 2018 05:20 pm views : 506

Location : President House

Islamabad- Chairman NAB Adresess
  • Urdu

اسلام آباد، حکمرانوں کو بتادیا جس نے کرپشن کی اسے حساب دینا ہوگا،چیئرمین  نیب

 قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پرانے اور موجودہ دونوں حکمرانوں کو یہ پیغام دے دیا کہ جو کرے گا وہ بھرے گا اور جس نے کرپشن کی اسے حساب دینا ہوگا۔
یوم انسداد بدعنوانی کے موقع پر ایوان صدر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں ماضی کے اور موجودہ ارباب اختیار کو یہ احساس دلانے میں کامیاب ہوگیا ہوں کہ جو کرے گا وہ بھرے گا، ہر آدمی جس نے کرپشن کی ہے اسے حساب دینا ہوگا، گزشتہ 30 سال سے برسراقتدار لوگ شاید فراموش کرگئے کہ یہ عہد مغلیہ اور شہنشاہوں کا دور نہیں، اب ظل الہیٰ  کا دور ختم ہوچکا ہے اور عام آدمی کو بھی پوچھنے کا حق ہے کہ آپ نے ایسا کیوں کیا اور نیب کو تو یہ قانونی حق حاصل ہے۔
جاوید اقبال نے کہا کہ کسی کی عزت و نفس کو ٹھیس نہ پہنچے یہ سامنے رکھ کر پوچھا جاتا ہے، لیکن پوچھا جائے تو جواب دینا فرض ہے، اتنا حساس بھی نہیں ہونا چاہیے، لاکھوں کی جگہ کروڑوں اور اربوں خرچ ہوں گے اور جس نے کرپشن کی ہے اسے حساب دینا ہوگا، پہلے جن لوگوں کے پاس 70 سی سی موٹرسائیکل تھی اب دبئی میں ٹاور ہیں، نیب نے اگر یہ پوچھ لیا کہ ٹاور کہاں سے آئے تو کیا گستاخی ہوگئی؟، اگر حساب مانگنا جرم ہے تو یہ جرم ہوتا رہے گا۔
چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کیخلاف جارحانہ مذموم پروپگینڈا کیا گیا تاکہ مایوسی پھیلے، ان عناصر کو میں بتاتا ہوں کہ عوام کو سب پتہ ہے کون اندھیرے پھیلا رہا ہے ،عوام اتنے معصوم اور سادہ نہیں کہ اچھے برے میں تمیز نہ کرسکیں، نیب اپنا کام جاری رکھے گا آپ پروپیگنڈا کریں یا نہ کریں، بیورو کریسی کو چاہیے کہ شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار نہ بنے، نظام حکومت میں بیوروکریسی ریڑھ کی ہڈی ہے، لیکن اگر ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہوجائے تو تھراپی تو کرنی پڑتی ہے۔
جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کو سیاست میں گھسیٹا جارہا ہے اور ایک ایک گھنٹے تک پارلیمنٹ میں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، سابق وزیراعلیٰ اور سابق وزرائے اعظم سمیت نیب میں جن ملزمان کے خلاف مقدمہ چل رہے ہیں، انہیں تمام سہولیات دی جاتی ہیں، نیب کے سادہ کمروں میں زندگی کی ہر سہولت موجود ہے، مطالعے، نماز، کھانے پینے اور طبی سہولیات کا معقول انتظام ہے، نیب کو برابھلا کہہ کر لوگوں کی ہمدردیاں سمیٹنے کا وقت گزر گیا۔
چیرمین نیب نے کہا کہ مجھے پتہ نہیں کہ کاروباری برادری نیب سے کیوں خائف ہے، اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایک تاجر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے میں نے کہا کہ اگر کرپشن پر سزائے موت مقرر ہوگئی تو ملک کی آبادی بہت کم ہوجائے گی جو ملک کے لیے بہتر نہیں ہوگا۔ کوئی شخص وزیراعظم، وزیراعلیٰ، چیف سیکرٹری یا جو کچھ بھی تھا، اب اسے قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، انہیں چاہیے کہ نیب کے خلاف پروپگینڈے کی بجائے اپنے کیس میں توانائی صرف کریں، تاکہ بہتر دفاع پیش کرسکیں۔
چیرمین نیب نے موجودہ حکومت سے اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت سے نہ اختلاف ہے نہ اتحاد و محبت ہے، ایک وضاحت ضرور کروں گا کہ نیب مقدمات میں سزاؤں کا تناسب 7 فیصد نہیں بلکہ 70 فیصد ہے، حکومت سے یہ گزارش کی تھی کہ جب نیب کے بارے میں کچھ جاننا چاہیں تو ان افراد سے نہ پوچھیں جن کے خلاف ریفرنس دائر ہوچکے ہیں اور تحقیقات چل رہی ہیں، بلکہ ان سے پوچھیں جو نیب میں مطلوب نہیں تاکہ وہ آزادانہ رائے دیں، مجھے معلوم نہیں کہ میری یہ جسارت حکومت کو بری لگی اور اخبارات نے چھاپا کہ حکومت بہت ناراض ہے، تو میرا خیال ہے کہ اس میں ناراضی والی بات نہیں اور حکومت کو اپنا دل بڑا رکھنا چاہیے۔
چیرمین نیب جاوید اقبال نے مزید کہا کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ حکام سے اگر سوئی کی کرپشن بھی ہوتی ہے تو وہ قیامت کے دن جواب دہ ہیں، لیکن یہاں تو جہازوں اور ریلوے کے انجنوں کا پتا نہیں، جس کا جو جی چاہے وہ کررہا ہے، اگر نیب نے پوچھ لیا کہ جہاز کہاں گیا تو کوئی زیادتی کی بات نہیں۔

Recent News

Transgender Community Stages Protest Outside Karachi Press Club 1:02
Transgender Community Stages Protest Outside Karachi Press Club
Jul 08, 2026 05:44 pm
DG ISPR 54 Militants Killed, 42 Lives Lost in Four Days of Violence in Balochistan 1:36
DG ISPR 54 Militants Killed, 42 Lives Lost in Four Days of Violence in Balochistan
Jul 08, 2026 05:34 pm
Runaway Inflation Fuels Public Anger as Food Prices Continue to Soar in Punjab 2:50
Runaway Inflation Fuels Public Anger as Food Prices Continue to Soar in Punjab
Jul 08, 2026 04:44 pm
19 Militants Killed, 11 Security Personnel Martyred in Balochistan Operation 1:02
19 Militants Killed, 11 Security Personnel Martyred in Balochistan Operation
Jul 08, 2026 04:20 pm
Trump Declares End of Ceasefire with Iran, Reaffirms Hardline Stance on Nuclear Program 1:18
Trump Declares End of Ceasefire with Iran, Reaffirms Hardline Stance on Nuclear Program
Jul 08, 2026 03:54 pm
US and Iran Resume Military Strikes as Fragile Ceasefire Faces Collapse 1:21
US and Iran Resume Military Strikes as Fragile Ceasefire Faces Collapse
Jul 08, 2026 12:28 pm
4.4-Magnitude Earthquake Jolts Balochistan's Loralai, No Damage Reported 1:04
4.4-Magnitude Earthquake Jolts Balochistan's Loralai, No Damage Reported
Jul 08, 2026 11:49 am
Cargo Plane Bound for Karachi Goes Missing Over Arabian Sea, Search Operation Underway 1:04
Cargo Plane Bound for Karachi Goes Missing Over Arabian Sea, Search Operation Underway
Jul 08, 2026 10:52 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved