کراچی، وزیر اعظم عمران خان کراچی پہنچ گئے
وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر شہر قائد پہنچ گئے، وزیر اعظم اس دوران بزنس کمیونٹی سمیت دیگر وفود سے ملاقات کریں گے۔
گورنر سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔وزیر اعظم گورنر ہاوس میں مصروف دن گزاریں گے، وزیر اعظم گورنر ہاوس میں صنعت کاروں، کاروباری شخصیات اور پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سمیت دیگر وفود سے ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم کو گورنر ہاوس میں شہر قائد کے ترقیاتی کاموں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن اور دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی، وزیر اعظم عمران خان کی متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان کے وفد سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
خیال رہے کہ عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد شہر قائد کا یہ دوسرا دورہ ہے، جس دوران وزیر اعظم گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کریں گے۔