Dec 09, 2018 07:52 pm
views : 466
Location : Domestic Place
Lahore- Winter Season, Public throng Landa Bazar
لاہور، بڑھتی ٹھنڈکے باعث شہری لنڈے بازار سے گرم کپڑوں کی خریداری پر مجبور
پورے ملک کی سردی نے پنجے گاڑنے شروع کردیئے ہیں جس کے باعث جن جن علاقوں میں ٹھنڈ بڑھتی جارہی ہے وہاں کے شہریوں نے گرم ملبوسات کی خریداری کیلئے عام مارکیٹوں سمیت لنڈے بازار کا رخ کرلیا ہے تاکہ سردی کی مناسبت سے گرم کپڑے خرید لئے جائیں۔
لاہورکے لنڈابازار میں خریداری کرنے والے بزرگ شہری اصغر علی نے بتایا کہ وہ سردی میں اضافہ ہونے کے بعد گرم کپڑے خریدنے کیلئے لنڈابازار آئے ہیں کیونکہ لنڈا بازارمیں اچھی کوالٹی کے گرم کپڑے انتہائی مناسب قیمت میں مل جاتے ہیں۔
لاہورکے لنڈابازارمیں خریداری کرنے والے ایک اور شہری نے بتایاکہ عام مارکیٹوں میں انتہائی بیکار چیزیں مہنگے داموں فروخت کی جاتی ہیں اس لئے وہ اچھے سامان کی خریداری کیلئے لنڈا بازار کا رخ کرتے ہیں، مہنگائی نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے، سردی شروع ہوگئی ہے تو اس مناسبت سے خریداری کیلئے وہ لنڈابازار آئے ہیں تاکہ اچھی چیزیں مناسب قیمت پر خرید سکیں۔
خریدار قاری ناصر نے بتایاکہ سردی میں اضافہ کے باعث وہ مناسب قیمت میں اچھی چیز خریدنے کیلئے لنڈابازار آیا ہیں لیکن یہاں بھی قیمتوں بہت بڑھ گئی ہیں جس کے باعث وہ مناسب قیمت کی چیزیں تلاش کررہے ہیں اوریہی سوچ رہے ہیں کہ وہ نئی چیزیں خریدیں یا پرانی پر ہی گزارہ کریں۔