Dec 10, 2018 05:00 pm
views : 336
Location : Domestic Place
Lahore- Rescue 1122 moke exercise
لاہور، ریسکیو 1122 کی جانب سے موک ایکسر سائز کا انعقاد
div>ریسکیو 1122 کی جانب سے موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ریسکیو
1122، سول ڈیفنس ، فائر بریگیڈ، پولیس، ایلیٹ فورس اور سرکاری ہسپتال جیسے
تمام محکموں نے شرکت کی۔
موک ایکسرسائز کے دوران ایک گاڑی میں آگ لگائی گئی جس میں کچھ افراد زخمی
ہوئے جن کو ریسکیو 1122 کے عملے نے بڑی مہارت سے طبی امداد دینے کے بعد شفٹ
کیا۔
علاوہ ازیں وہاں لگی آگ پر ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ نے مسلسل پندرہ منٹ
کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا۔پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 نے اپنا
رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے سب سے پہلے رسپانس ریسکیو 1122 نے کیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکا کہنا تھا کہ میرے لئے آج
بہت ہی فخر کا دن ہے، پاکستان کتنا خوش نصیب ملک ہے کہ اس میں ایسے ہونہار
بچے ہیں جس نے دل لگاکر محنت کی اور ایک ایسا ادارہ قائم کیا۔ ایک وقت تھا
ریسکیو ایٹ کے پاس ہاسٹل نہیں ہوا کرتا تھا پی ایم اے کا کچھ حصہ بطور
ہاسٹل لیا جاتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ریسکیو 1122 کو مزید کامیابیوں سے نوازے۔