div>رنگ آف پاکستان کے زیر اہتمام ایکشن سے بھرپور ریسلنگ کا شایان شان انعقاد کیا گیا۔
ریسلنگ مقابلے میں برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، فرانس، اٹلی سمیت بیس سے زائد
ممالک کے ریسلرز نے مقابلوں میں شرکت کی۔
ریسلنگ کا آغاز شاندار آتشبازی سے کیا گیا۔ ریسلنگ میں شہر بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ٹائنی آئرن اور ہوہو لیون کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ جس میں ٹائنی
آئرن نے ہوہولیون کو شکست دیدی جبکہ برناڈ اور ایڈم کے درمیان مقابلے میں
ایڈم نے برناڈ کو چت کردیا۔
خاتون ریسلرز میلاسمیڈ اور کیسس پنالی کے درمیان مقابلہ میں کینیڈا سے
تعلق رکھنے والی کیسس پنالی نے میلاسمیڈ کو جدوجہد کے بعد ہرادیا۔
پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کی واپسی کے سفر میں ریسلنگ کھیل کا ایک
نیا اضافہ ہوا ہے۔ ایک طویل عرصے بعد بین الاقوامی شہرت یافتہ ریسلرز کی
کثیر تعداد ایک مرتبہ پھر پاکستان میں جلوہ گر ہوئی ہے۔