Dec 10, 2018 08:55 pm
views : 354
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 737 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر (10 دسمبر
2018ء) کو مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈکس 737
پوائنٹس کے غیر معموملی اضافے کے بعد 39299 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 337 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 225 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 93 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 19 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردبودل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔