Dec 10, 2018 09:16 pm
views : 360
Location : Different Areas
Lahore- Weather turns pleasant
لاہور، ابر رحمت برسنے کے بعد موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا
لاہور میں ابر رحمت برسنے کے بعد موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے۔ بارش کی
وجہ سے ٹھنڈ بھی بڑھ گئی ہے۔ فضاء خوشگوار ہونے سے شہریوں کے چہرے خوشی سے
کھل اٹھے ہیں۔ عوامی مقامات پر لوگ گرم گرم سموسے اور پکوڑے کھانے پہنچ
گئے۔
موسم سے محظوظ ہونے والے ایک شہری سلیم مسیح کا کہنا تھا کہ آج کا خوشگوار
یہ موسم کتنا خوبصورت ہے، لوگ نہ صرف گھروں میں گرم چائے، پکوڑے سموسے
کھارہے ہیں بلکہ ٹھنڈے موسم میں مچھلی کی دکانوں میں رش بڑھ جاتا ہے، ٹھنڈے
موسم میں لوگ مچھلی شوخ سے کھاتے ہیں، ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ
اس نے ہمیں چار موسم انجوائے کرنے کیلئے دیئے ہیں۔ مجھے اس موسم میں اپنے
بچوں کو گاجر کا حلوہ اور پیٹھے کا حلوہ کھلانے میں بہت خوشی ہوتی ہے۔
ایک اور شہری محمد نعیم تاج کا کہنا تھا کہ موسم خوشگوار ہے ،پودے بہت
خوبصورت نکھر گئے ہیں، بہت دیر باد لاہور میں موسم اس طرح کا آیا ہے اور
بہت دنوں بعد عوام کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں لیکن ہم نے ہر حال میں کام
کرنا ہے۔کام کرینگے تو روٹی گھر لے کر جائیں گے۔