Dec 10, 2018 10:02 pm
views : 456
Location : Domestic Place
Karachi- Inquiries and Anti Corruption Establishment Department Organizes Awareness Walk
کراچی، سندھ حکومت کے محکمہ انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے تحت بدعنوانی کے خلاف آگاہی واک کا انعقاد
div align="right">سندھ حکومت کے محکمہ انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے تحت
بدعنوانی کے خلاف آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ سندھ اسمبلی تا پریس کلب
نکالی جانے والی واک میں اسکولوں کے طلباء وطالبات اور مختلف این جی اوز کے
نمائندوں نے شرکت کی۔
واک کے شرکاء اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ اس
موقع پر بدعنوانی کے خلاف نعرے بازی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ معاشرے کے تمام ارکان کرپشن کے اس عذاب کو جھیل رہے
ہیں۔ پبلک سیکٹر میں ہو یا پرائیویٹ سیکٹر میں بدعنوانی سے سب لوگ متاثر
ہوتے ہیں، کرپشن کے خلاف ہاتھوں میں ہاتھوں ڈال کر مقابلہ کرنے کی ضرورت
ہے۔
مقررین کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرپشن محض یہ نہیں کہ پیسے لئے جائیں، کسی کا
کام روکنا، تاخیری حربے استعمال کرنا، کسی کے ساتھ زیادتی کرنا، حقوق سلب
کرنا، حق چھین کر دوسرے کو دے دینا، اقرباء پروری کرنا یہ سب کرپشن کی
اقسام ہیں اور اسی سے ہر برائی جنم لیتی ہے۔