کراچی، سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد میئر کراچی وسیم اختر کی میڈیا سے گفتگو
میئرکراچی وسیم اختر نے کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کی جاری مہم کی اب تک کی کارکردگی رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع کروادی،رپورٹ جمع کروانے کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سابق میئر کراچی نعمت اللہ خان کی تجاوزات کیخلاف دائر درخواست کی سماعت تھی، سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کروادی ہے اور عدالت کو آگاہ کیا گیاہے کہ تجاوزات کے خاتمے کی مہم ہنوز جاری ہے، ایمرپیس مارکیٹ سمیت صدر کے اطراف تمام تجاوزات ختم کردی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ تجاوزات کیخلاف جاری مہم کے دوران شہرقائد کے تمام نالوں،فٹ پاتھوں،پارکوں،کھلے مقامات اوررفاعی پلاٹس پر سے تجاوزات ختم کی جائیں گی۔
عدالت عظمیٰ سے حکومت سندھ اوروفاقی حکومت نے تجاوزات کیخلاف جاری مہم روکنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران گھروں کو بھی توڑا جارہا ہے جس پر میں نے عدالت کو بتایا کہ گھر توڑنے سے متعلق کے ایم سی کیخلاف غلط تاثر دیا جارہاہے،میں نے غلط بیانی پر سندھ اور وفاقی حکومت دونوں کی نظرثانی درخواست کو مسترد کیا ہے، میر امینڈیٹ گھر توڑنا نہیں ہے، نہ میں گھر توڑرہا ہوں اور نہ ہی گھر توڑنے دونگا،لوگوں کے گھرنہیں ٹوٹنے چاہئیں کیونکہ وہاں لوگ رہائش پذیرہیں، گھروں کو توڑنے کے بجائے گھر بنانے کی اجازت دینے والے اداروں سے پوچھ گچھ کی جائے اور انہیں پکڑاجائے اور اگر ہوسکے توجوگھر غیرقانونی بنے ہوئے ہیں۔