لاہور، پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل ، نیب نے خواجہ برادران کو حراست میں لے لیا
قومی احتساب بیورو (نیب) نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں خواجہ برادران، خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق، کو ضمانت مسترد ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے حراست میں لے لیا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں نیب کو ان کی گرفتاری سے روکنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی، اس سلسلے میں وہ عدالت عالیہ میں پیش ہوئے۔
خواجہ برادران نے اپنے وکیل کے ذریعے عبوری ضمانت میں 13 دسمبر تک توسیع کرنے کی درخواست کی، جسے لاہور ہائیکورٹ نے مسترد کردیا۔
عدالت کی جانب سے ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کیے جانے پر نیب نے احاطہ عدالت سے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو حراست میں لے لیا۔