Dec 11, 2018 06:50 pm
views : 434
Location : Different Areas
Karachi- voxpop about SC withdraws order banning construction of high-rises
کراچی، بلند عمارتوں کی تعمیر کی اجازت، عوامی حلقے مسائل کے حل کے متمنی
div>سپریم کورٹ کی جانب سے چھ منزلہ سے زائد تعمیرات پر پابندی کے خاتمے کے
فیصلے کے بعد عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس سے پیشتر عوامی مسائل حل ہونے
چاہئیں۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے قرار دیا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کے مطابق ہائی رائز تعمیر کرسکتے ہیں۔
بلند عمارتوں کی تعمیر کے حوالے سے ایک شہری محمد فرقان کا کہنا تھا کہ
کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے، جب تک پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا
کراچی ترقی نہیں کرسکے گا، دنیا چاند پر پہنچ گئی ہے، پاکستان کی عوام ابھی
تک پانی، گیس ، بجلی اور گٹر کے معاملات سے آگے نہیں بڑھ رہے۔امیر امیر سے
امیر تر ہورہا ہے، غریب آدمی تو پانی کیلئے پریشان ہے۔
ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ شہر میں اتنی بڑی بڑی عمارتیں بنادی گئی ہیں
جو کہ سراسر غلط ہیں، پہلے جو موجودہ عمارتیں ہیں ان کا مسئلہ حل کیا جائے،
پانی بجلی گیس آئے روز کا مسئلہ ہے، اوور بلنگ کو ختم کیا جانا چاہیے۔