Dec 11, 2018 06:53 pm
views : 455
Location : Pakistan Stock Exchange
karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 447 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا
div align="right">پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل (11 دسمبر
2018ء) کو مارکیٹ میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس
ہنڈریڈ انڈیکس 447 پوائنٹس کی غیر معمولی کمی کے بعد 38851 پوائنٹس کی سطح
پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 420 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 163 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا
اضافہ، 219 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 38 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔