Dec 11, 2018 09:40 pm
views : 470
Location : Domestic Place
Quetta- International Mountain Day
کوئٹہ، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی پہاڑوں کاعالمی دن منایا گیا
دنیا
بھر کی طرح پاکستان میں بھی پہاڑوں کاعالمی دن منایا گیا۔ پہاڑوں کے عالمی
دن منانے کا آغاز گیارہ دسمبر 2002ء میں کیا گیا اور یہ دن مناتے ہوئے
دنیا بھرمیں پہاڑوں کی حالت بہتر بنانے اوران کے قدرتی ماحول کو برقرار
رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کی ضرورت پر زوردیا جاتا ہے۔
پاکستانیوں
کیلئے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو اور
نو یں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سمیت 8ہزار میٹر سے زائدبلند14 اولین
چوٹیوں میں سے 5 پاکستان میں ہیں۔
عالمی سطح پر ہر سال 5 کروڑ سیاح
پہاڑی علاقوں کا رخ کرتے ہیں ، پہاڑی علاقوں میں بڑھتی ہوئی آلودگی کی صورت
میں ہمیں اس کی ماحولیاتی قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔
یہ عالمی دن منانے کا مقصد پہاڑوں کا قدرتی حسن برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کا شعور اجاگرکرنا ہے۔
اس
حوالے سے کوئٹہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کا قدرتی حسن ہی ان پہاڑوں
کی وجہ سے ہے جس کے باعث نہ صرف بیرون ملک بلکہ اندرون ملک سے بھی سیاح
سیروسیاحت کیلئے آتے ہیں لیکن معدنی خزانوں کی تلاش کیلئے ہونے والی کان
کنی سے نہ صرف پورے علاقے کا ماحول خراب ہوتا ہے بلکہ عوام بھی مختلف
بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں جس کے تدارک کی ضرورت ہے۔