Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 12, 2018 04:23 pm views : 344

Location : Accountability Courts

Islamabad- Alazizya Flagship Reference hearing
  • Urdu

اسلام آباد، العزیزیہ اسٹیل مل اور ایچ ایم ای پر حسین نواز جوابدہ ہیں، خواجہ حارث

 سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے احتساب عدالت میں دلائل دیے ہیں کہ العزیزیہ اسٹیل مل اور ایچ ایم ای پر حسین نواز جوابدہ ہیں۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت ہوئی تو نواز شریف عدالت میں پیش ہوئے اور ان کے وکیل خواجہ حارث نے حتمی دلائل کا سلسلہ جاری رکھا۔
خواجہ حارث نے کہا کہ جے آئی ٹی کے سعودی عرب کو لکھے گئے ایم ایل اے کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا جاسکتا، ہمارا کیس یہ ہے کہ ایچ ایم ای اور العزیزیہ اسٹیل مل کے حوالے سے حسین نواز جوابدہ ہیں اور نواز شریف سے وضاحت نہیں مانگی جاسکتی، نواز شریف نے یہ ضرور کہا کہ ان کا بچوں کے کاروباری معاملات سے تعلق نہیں لیکن انہوں نے یہ کہیں نہیں کہا کہ انہیں بچوں کے کاروبار کا پتہ نہیں ہے۔
خواجہ حارث نے دلائل دیے کہ تفتیشی افسر نے نواز شریف کی طرف سے بچوں کے نام پر شیئرز منتقل کرنے کے حوالے سے تفتیش نہیں کی، حسین نواز کا بیرون ملک کاروبار اور اثاثے پاکستان میں ڈیکلیئر نہیں ہیں، نان ریزیڈنٹ شہری ہونے کی وجہ سے حسین نواز کیلئے بیرون ملک اثاثے ظاہر کرنا لازم نہیں اور یہ بات استغاثہ نے بھی نہیں اٹھائی کہ حسین نواز کی طرف سے اثاثے ظاہر نہ کرنا غیر قانونی ہے، تفتیشی افسر یہ نہیں کہہ سکتے کہ عوامی عہدے کے بعد نواز شریف خاندان کے بااثر شخص بن گئے ہیں۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved