Dec 12, 2018 06:36 pm
views : 488
Location : Domestic Place
Karachi- Carpet Making
کراچی ،قالین سازی کی صنعت مشکل صورتحال سے دوچار
قالین سازی کی صنعت میں پاکستان نے اتنی ترقی کی کہ وہ دنیا کے ان ممالک کی
صف میں کھڑا ہوگیا جو کہ بہترین قالین میں اپنا ایک مقام رکھتا ہے لیکن
بدقسمتی اور حکومتی عدم توجہی کی بناء پر آج یہ کاروبار انتہائی مشکل
صورتحال سے دوچار ہے۔ قالین بھیڑ کے اون اور ریشم کے کپڑے سے تیار کئے جاتے
ہیں۔
قالین کا خام مال بھی کافی مہنگا اور قالین کی مانگ میں کمی کی وجہ سے یہ
کاروبار پچاس فیصد سے بھی کم ہو کر رہ گیا ہے۔ پہلے ایک میٹر قالین پر اگر
تین ہزار خرچہ ہوتا تھا اب دس ہزار تک پہنچ گیا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان کارپیٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے
صدر نثار میر کا کہنا تھا کہ کراچی پہلے قالین کی بہت بڑی مارکیٹ تھی لیکن
حالات کی وجہ سے یہ مارکیٹ لاہور منتقل ہوگئی پہلے کراچی سے قالین کو 80
فیصد برآمد کیا جاتا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پانچ سے دس سالوں میں کراچی کے حالات انتہائی
ناگفتہ بہ ہوگئے تھے، جس کے بعد قالین کی صنعت کو بے تحاشہ نقصان اٹھانا
پڑا۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر اس ضمن میں اقدامات کئے جانے کے نتیجے میں قالین سازی کی صنعت کو دوام مل سکتا ہے۔