Dec 12, 2018 06:47 pm
views : 387
Location : Domestic Place
Karachi- Minister of Local Governement Saeed Ghani addresses
کراچی، لوکل گورنمنٹ کمیشن کو فعال کردیا گیا ہے، سعید غنی
وزیر
بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کے منتخب نمائندوں کے
بغیر لوکل گورنمنٹ نہیں چل سکتی۔لوکل گورنمنٹ کمیشن کو فعال کردیا گیا
ہے۔
مقامی ہوٹل میں لوکل کونسل ایسوسی ایشن آف سندھ کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ سولڈ ویسٹ اس رفتار سے کام نہیں کررہا ہے جس کا ہم۔نے ان سے معاہدہ
کیا تھا تاہم ہم اس حقیقت کو بھی پس پشت نہیں ڈال سکتے کہ ایک سے ڈیڑھ سال
قبل کے مقابلے حالت بہت بہتر ہے۔
وائس چیئرمین اپنے اختیارات کے حوالے سے تجاویز دیں تو ہم اس کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون میں ترامیم کریں۔
سعید
غنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ محکموں میں تکنیکی خالی اسامیوں پر جلد ہی
بھرتی عمل میں لائی جائیں گی، تمام ڈی ایم سیز میں جاکر منتخب نمائندوں سے
ملاقات کی جائیں گی۔