Dec 12, 2018 08:46 pm
views : 512
Location : Domestic Place
Lahore- Mutahidda Nan Roti Association Protest
لاہور، متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا بلوں میں دگنا اضافے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ
متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے تحت گیس کے بلوں میں دگنا اضافہ اور گیس کی
لوڈشیڈنگ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ داتا گنج بخش ٹاؤن کے
مکین احتجاجی مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے
تھے جبکہ مظاہرین کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ بھی مسلسل جاری رہا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ نان روٹی ایسوسی ایشنز کے معاشی قتل کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
مظاہرے میں شریک ایک شہری کا کہنا تھا کہ ہم ضلعی اور صوبائی حکومت کے ظلم
کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جنہوں نے نان روٹی ایسوسی ایشن والوں کا معاشی
قتل کرنا شروع کردیا ہے، گیس کے بل دگنے ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے دس روپے
کی روٹی اور پندرہ روپے کا نان فروخت کرنے پر مجبور ہوں گے۔ اس ضمن میں
نوٹیفکیشن جاری کیا جائے بصورت دیگر ہڑتال کے علاوہ دکانوں کی تالہ بندی
کرکے صوبے بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔
ایک اور شہری ریاض جویو کا کہنا تھا کہ ہم نے فیسیں ادا نہ کرنے کی وجہ سے
اپنے بچوں کو بھی اسکول سے نکال لیا ہے، مہنگائی بہت ہوگئی ہے، وزیر اعظم
عمران خان نے تبدیلی کا نعرہ ضرور لگایا تھا لیکن انہوں نے تو غریبوں کو ہی
مارنا شروع کردیا ہے، دس پندرہ کا مطالبہ نہ مانا گیا تو مطالبات کی
منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔