Dec 12, 2018 08:48 pm
views : 428
Location : Domestic Place
Karachi- CNG Strike
کراچی، شہر قائد میں سی این جی کی غیر اعلانیہ بندش سے ٹرانسپورٹرز اور عام شہری سخت پریشانی میں مبتلا
شہر قائد میں سی این جی کی غیر اعلانیہ بندش سے ٹرانسپورٹرز اور عام شہری
سخت پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ سی این جی کی غیر اعلانیہ بندش کی وجہ سے
سی این جی پمپنگ اسٹیشن بند پڑے ہیں۔ سی این جی کی غیر اعلانیہ بندش کی
وجہ سے سی این جی پمپنگ اسٹیشنز کا رخ کرنے والے ٹرانسپورٹرز مایوس ہوکر
واپس لوٹ گئے۔
سوزوکی چلانے والے ڈرائیور محمد اسحاق کا کہنا تھا کہ ہمیں پیٹرول نہیں
چاہیے ہمیں سی این جی چاہیے، گیس سستی ہے، پیٹرول بہت مہنگا ہے۔ گیس سے
ہمیں فائدہ ملتا ہے جبکہ پیٹرول سے نقصان ہے۔ سی این جی کی بندش کا فوری
طور پر خاتمہ ہونا چاہیے۔
ایک رکشہ ڈرائیور رضوان معین کا کہنا تھا کہ آخرکار سی این جی اسٹیشنز بند
کیوں کئے گئے ہیں، سی این جی کی غیر اعلانیہ بندش کی وجہ سے ہمیں نقصان
ہورہا ہے۔ نہ جانے حکمراں کیا کرنا چاہتے ہیں، سی این جی تین دن سے بند ہے
اور یہ بھی سنائی میں آرہا ہے کہ مزید ایک ماہ تک سی این جی بند رہے گی۔ اب
ہم کمائی کس طرح کرسکیں گے۔ سی این جی کی بندش کو ختم ہونا چاہیے۔