Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 13, 2018 04:04 pm views : 486

Location : Supreme Court Of Pakistan

Islamabad- Aleema Khan ordered to pay liabilities on Dubai property
  • Urdu

اسلام آباد، علیمہ خان کو 2 کروڑ 95 لاکھ روپے جمع کرانے کا حکم

سپریم کورٹ آف پاکستان میں بیرون ملک اکاونٹس اور جائیدادوں کے کیس میں وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان عدالت میں پیش ہوگئیں۔
عدالت عظمیٰ نے حکم دیا کہ علیمہ خان اپنے ذمے 2کروڑ 95 لاکھ روپے جمع کرائیں۔شواہد ملے توعلیمہ خان پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ ہوسکتا ہے۔
دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے علیمہ خان سے سوال کیا کہ میڈیم آپ نے کتنے کی پراپرٹی خریدی ہے؟علیمہ خان نے جواب دیا کہ 3 لاکھ 70 ہزار ڈالر کی پراپرٹی خریدی۔
چیف جسٹس نے پھر دریافت کیا کہ پراپرٹی کب خریدی؟
علیمہ خان نے عدالت کو بتایا کہ یہ پراپرٹی 2008ء میں خریدی تھی جبکہ گزشتہ سال فروخت کر دی، بینک سے 50 فیصد قرضہ اور 50 فیصد ہمارے اپنے پیسے ہیں۔
وکیل سلمان اکرام راجہ علیمہ خان کی طرف سے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کو گوش گزار کیا کہ بینک ٹرانزکشن اور اکاؤنٹس کی تفصیلات عدالت میں جمع کرادی ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے حکم دیا کہ علیمہ خان اپنے ذمے 2کروڑ 95 لاکھ روپے جمع کرائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ علیمہ خان کو رائٹ آف اپیل ہو گا، ادائیگی نہیں کی جاتی تو جائیداد ضبط کر لی جائے ۔
اس حوالے سے اسلام آباد کے صحافی مطیع اللہ جان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان آج ذاتی طور پر سپریم کورٹ میں پیش ہوئیں، ان کے ٹیکس کے حوالے سے ایف بی آر نے سپریم کورٹ میں کچھ ریکارڈ پیش کیا، علمیہ خان کا نہ تو ذرائع آمدن کا پوچھا گیا بس صرف انہیں کہہ دیا گیا کہ وہ تین کروڑ روپے لائیبلٹی جمع کروادیں۔
اس حوالے سے سینئر صحافی عبدالقیوم صدیقی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں دو سماعتیں ہوئیں جن میں ایک وقار احمد تھا جو بائیس پراپرٹیز کا مالک تھا، جو بینک ڈیفالٹ کرنے کے بعد پاکستان آگیا، جس نے ایمنسٹی اسکیم کے تحت ایک ارب روپے کے اثاثے ظاہر کئے جس پر اسے پانچ فیصد جرمانہ ادا کرنا تھا، عدالت نے موقف تسلیم نہیں کیا اور ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیدیا، عدالت کا کہنا تھا کہ یہ وہی پیسہ ہے جو ہنڈی اور لانچوں کے ذریعے بیرون ملک جاتا تھا، وقار احمد کے وکیل کی دلیل یہ تھی کہ تمام بینک ٹرانزیکشن جمع کرادی ہیں، جرمانہ ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، پانچ کروڑ ٹیکس بھی دیدیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ علیمہ خان نے بتایا کہ انہوں نے سال 2008ء میں ایک پراپرٹی تین لاکھ ستر ہزار ڈالر کی خریدی جو کہ گزشتہ سال انہوں نے فروخت کردی ہے، اس پر وکیل سلمان اکرم راجہ، حسن اور حسین نواز کی طرف سے پیش ہوتے رہے ہیں نے کہا کہ بینک ٹرانزیکشن جمع کرادی ہیں۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved