Dec 13, 2018 07:19 pm
views : 376
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 295 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے ہفتے کے چوتھے روز جمعرات (13
دسمبر 2018ء) کو مارکیٹ میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس
ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 295 پوائنٹس کی غیر معمولی کمی کے بعد 38011 پوائنٹس کی
سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 344 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 108 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 211 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں کمی جبکہ 25 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔