Dec 13, 2018 07:46 pm
views : 498
Location : Shalamar Bazar
Lahore- Fish demand increse in city
لاہور، موسم سرما کے آتے ہی مچھلی کی مانگ میں زبردست اضافہ
زندہ دلان شہر لاہور میں موسم سرما کے آتے ہی مچھلی کی مانگ میں زبردست
اضافہ ہوگیا ہے۔ سرد موسم میں مچھلی کھانے کا مزہ بہت ہی منفرد ہوتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق مچھلی کے باقاعدہ استعمال سے مختلف امراض سے بچا
جاسکتا ہے۔ موسم سرما کے آتے ہی مچھلی کا کاروبار کرنے والوں کا کاروبار
تیز ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ شہریوں کی بڑی تعداد دکانوں ، چوراہوں اور محلوں
میں مچھلی فروخت کرنے والوں کے پاس مچھلی کھانے کیلئے بڑی تعداد میں آتے
ہیں۔
مچھلی کھانے کیلئے آنے والے ایک شہری محمد صادق کا کہنا تھا کہ جی ہاں موسم
کے اعتبار سے مچھلی خوبصورت اور لذیذ ڈش ہے، جوان ہوں، بوڑھے ہوں یا بچے
ہوں سب ہی مچھلی کو کھانے کا پروگرام بناتے ہیں۔ مچھلی کا ٹیسٹ بہت اچھا
لگتا ہے باالخصوص سرد موسم میں، سردی میں میرے دوست باہر نکلیں ہیں اور میں
بھی ان کے ساتھ خوب انجوائے کررہا ہوں۔ کچھ لوگ مچھلی کو اس لئے پسند نہیں
کرتے کہ وہ سمجھتے ہیں مچھلی باسی ہوکر خراب ہوجاتی ہے لیکن میں کہنا
چاہتا ہوں کہ مچھلی خراب نہیں ہوتی، مچھلی کو کھانے والے کا انداز اپنا
اپنا ہے، جس طرح سے کھانا چاہتا ہے ویسی ہی پکائی جائے تو یقیناً اسے پسند
آئے گی۔
ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ ہم روزانہ اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ہمراہ
یہاں مچھلی کھانے کیلئے آتے ہیں۔ مچھلی کا ٹیسٹ بہت عمدہ ہوتا ہے۔ ہم یہاں
بارہ پندرہ برس سے مسلسل آرہے ہیں۔ یہاں لوگوں کا بہت ہجوم ہوتا ہے ،
بیٹھنے کو بھی جگہ نہیں ملتی۔ یہاں کا معیار بہت اچھا ہے۔