Dec 13, 2018 09:16 pm
views : 478
Location : Domestic Place
Islamabad- Prime Minister Imran Khan addresses
اسلام آباد، اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے جامع پالیسیاں لارہے ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کو
روکنے کیلئے پوری قوت سے کارروائی کرنے جارہے ہیں اور اس کیلئے تمام
ایجنسیوں کواکٹھا کرکے جامع پالیسی لارہے ہیں۔
اسلام آباد میں پاکستان اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ
قومی غیرت کیلئے خود انحصاری لازمی ہے، میرا وژن ہے کہ پاکستان خود مختار
ہو، ہاتھ پھیلانے والا ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، پیسے کمانا گناہ نہیں ہے،
ناجائز طریقے سے پیسے کمانا گناہ ہے، ٹیکس چوری کرنا گناہ ہے، اسمگلنگ اور
منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے پالیسیاں لارہے ہیں، منی لانڈرنگ اور
اسمگلنگ کو ایک طرح سے ہی دیکھیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے لحاظ سے پاکستان ایک بہترین ملک ہے
جہاں سی پیک سمیت دیگر منصوبوں پر سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے، ہمیں سرمایہ
کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے، سرمایہ کاروں کو مجرموں کی طرح پیش
کرنے والے ترقی نہیں کرسکتے۔ چین نے 30 سال میں ستر کروڑ افراد کو غربت سے
نکالا، ملک سے غربت ختم کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ ہم برآمدات کو بڑھانے
کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ہم تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے
ہیں، ہم سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے، ٹیکس پالیسی اور ٹیکس
کلیکشن کو علیحدہ کردیاہے، وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ایز آف ڈوئنگ بزنس ڈیسک
بنے گا۔ جس کا مقصد سرمایہ کاروں کو مدد فراہم کرنا اورآسانیاں پیدا کرنا
ہے۔ ہمیں سرمایہ کاروں سے مسلسل رابطے میں رہوں گا اور گاہے بگاہے ان سے
تفصیلات حاصل کرتا رہوں گا۔