Dec 14, 2018 05:07 pm
views : 386
Location : National Assembly
Islamabad- Former PM Raja Pervaiz Ashraf Adresess in NA
اسلام آباد، پاکستان بھر کے لوگوں کو گرین پاکستان کے نام پر بے وقوف بنایا گیا، راجہ پرویز اشرف
سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان بھر کے لوگوں کو گرین پاکستان کے نام پر بے وقوف بنایا گیا۔
قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے ایک اقدام اٹھایا گیا جس میں گرین پاکستان کے نام سے ایک بہت بڑا پروجیکٹ دکھایا گیا جس کے تحت ملک بھر میں اربوں درخت لگائے جانے تھے، اس ضمن میں بہت زیادہ تشہیر بھی کی گئی اور بتایا گیا کہ یہ خصوصی طور پر وزیر اعظم عمران خان کی ذاتی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت ماحولیات کے پاس اس حوالے سے معلومات ہی نہیں ہیں اور پھر یہ کلیم کیا جائے کہ ایک سے ڈیڑھ ارب درخت لگادیئے گئے ہیں، اگر لگادیئے گئے ہیں تو وہ کہاں ہیں، جس کے علم میں یہ بات تک نہ ہو اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہت افسوسناک صورتحال ہے جس کا بڑی شد ومد کے ساتھ چرچا کیا گیا وہ غلط تھا۔