Dec 14, 2018 07:47 pm
views : 523
Location : Pakistan Navel Headquarter
Islamabad- Maritime Security workshop attendants visits Pakistan Navel Headquarters
اسلام آباد، میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈ کوارٹر ز کا
دورہ
پاکستان نیوی وار کالج میں
جاری میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء نےنیول ہیڈ کوارٹر ز اسلام آبادکا
دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے دوران ورکشاپ کے شرکاءنے
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔
ترجمان پاک
بحریہ کے مطابق ورکشاپ کے شرکاءکو پاک بحریہ کے کردار ، تیاریوں اور مستقبل
کے منصوبوں پر بریفینگ دی گئی۔ شرکاءکو پاک بحریہ کے وژن خصوصی طور پر
بلیو اکانومی کی اہمیت کے بارے میں آگاہ بھی کیا گیا۔ علاوہ ازیں علاقائی و
عالمی بحری امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کا وشوں پر
روشنی ڈالی گئی۔
پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے شرکاءکے میری ٹائم
سیکورٹی سے متعلقہ سولات کے سیر حاصل جوابات بھی دیئے۔میر ی ٹائم سیکورٹی
ورکشاپ کے شر کا ءنے پاکستان نیوی کے ورکشاپ کے انعقاد کو سراہا۔