وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچے جہاں انہوں نے شیلٹر ہوم کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچے،
وزیراعظم نے پشاور کے پجگی روڈ پر شیلٹر ہوم کا افتتاح کیا، وزیراعظم عمران
خان کو شیلٹر ہوم میں سہولتوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی جبکہ وزیراعظم
نے شیلٹر ہوم میں سہولتوں کا جائزہ لیا اور مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔
شیلٹر ہوم کے دورے کے موقع پر وزیراعظم کے ساتھ وزیراعلیٰ محمود خان بھی
موجود تھے، جبکہ شہزاد ارباب، افتخار درانی اور ضلع ناظم محمد عاصم سمیت
دیگر حکام بھی افتتاحی تقریب میں شریک رہے۔
بعد
ازاں وزیر اعظم عمران خان سے گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ نے
ملاقات کی اورصوبائی حکومت کی سو روزہ کارکردگی سے متعلق بریفنگ بھی دی۔