کوئٹہ، جھل مگسی ڈزرٹ ریلی کے دوسرے روز مختلف کیٹگری کی گاڑیوں نے رجسٹریشن کرالی
جھل مگسی ڈزرٹ ریلی کے دوسرے روز مختلف کیٹگری کی گاڑیوں نے رجسٹریشن کرالی ۔
ڈرائیورز نے دوسرے روز بھی بڑی مہارت کے ساتھ جھل مگسی ٹریک پر اپنی گاڑیاں دوڑائیں، جھل مگسی ریس میں میر نادر مگسی کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے جبکہ رونی پٹیل بھی پوزیشن حاصل کرنے میں ٹریک پر سخت محنت کررہے ہیں۔
جھل مگسی جیپ ریس میں 50سے زائد ڈرائیور حصہ لے رہے ہیں جس میں اے بی سی کیٹگری کی گاڑیاں شامل ہیں۔
کل جھل مگسی ریس کا آخری روز ہوگا فاتح ریسرز میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔