Dec 15, 2018 03:17 pm
views : 416
Location : Railway Headquarters
Lahore- Federal Railway MInister Sheikh Rasheed Press Conference
لاہور، رحمان بابا 23 دسمبر کو پشاور سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی ، شیخ رشید
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ رحمان بابا 23 دسمبر کو پشاور سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی اور الحمدو اللہ اکتیس دسمبر تک ہمارے پاس کوئی ٹکٹ دستیاب نہیں، پچیس دسمبر کو کراچی سے ایک کنٹینر فریٹ ٹرین چلانے جارہے ہیں ،پچیس جنوری کو دوسری فریٹ کنٹینر ٹرین چلے گی ۔
ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پی آر ایف پی سی کو تئیس دسمبر سے پہلے چار ٹرینیں چلانے کا ٹاسک دیا ہے، اس کے ساتھ دوسری فریٹ کو بھی دس سے پندرہ پر لے کر جائیں گے، ریلوے مزدور اور افسران تعاون کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پچیس کروڑ روپے کا آئل محفوظ کیا ہے، اس کے علاوہ ایک کمیٹی بھی بنادی گئی ہے، پیٹرولیم پر دو سال سے زائد فائض تمام ملازمین کو فوراً سے پیشتر تبدیل کیا جارہا ہے۔
شیخ رشید نے بتایا کہ ہم نئے ٹریکر لارہے ہیں جس کی مدد سے مسافروں کو موبائل فون پر باآسانی یہ پتہ چل سکے گا کہ ٹرین کو کتنا وقت لگے گا اور اس وقت ٹرین کہاں پر ہے۔
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ فالودے والے کا کیس سامنے آیا تو لگ پتہ جائے گا، جلسے جلوسوں پر پیسہ لگانے سے کچھ نہیں ہونے والا، عمران خان بھی یہی ہیں اور پاکستان بھی یہی رہے گا البتہ ہماری کوشش ہوگی کہ چوروں اور ڈاکوؤں کو ان کے انجام تک پہنچائیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج تک میں نے کلثوم بہن اور مریم بی بی کے بارے میں کبھی بھی بات نہیں کی اور اگر کی ہے تو آئندہ اجلاس میں معافی مانگنے کیلئے تیار ہوں البتہ بلاول جعلی ہیں۔ a