وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کابل ایئر پورٹ پر استقبال کیا گیا۔
وزیر خارجہ کابل میں پاک چین افغانستان سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔
اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میں یہاں علاقائی روابط بڑھانے آیا
ہوں، ہمیں باہمی تجارت کو بڑھانا ہوگا، افغانستان میں حالات میں بہتری سے
سب سے زیادہ پاکستان کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف افغان گروپوں کو قریب لانے میں تعاون کرے
گا۔ حتمی فیصلہ افغانستان نے کرنا ہے کہ وہ کس طرح امن چاہتے ہیں۔