اسلام آباد، دشمن کی بزدلانہ کاروائیاں کسی صورت ہمارے جوانوں کے حوصلے متاثر نہیں کر سکتیں، وزیر اعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دشمن کی بزدلانہ کاروائیاں کسی صورت ہمارے جوانوں کے حوصلے متاثر نہیں کر سکتیں۔
وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی بزدلانہ کاروائیاں کسی صورت ہمارے جوانوں کے حوصلے متاثر نہیں کر سکتیں۔
وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر کا آخری حد تک پیچھا کریں گے۔
واضح رہے گزشتہ روز تربت میں دہشت گردوں نے باردوی سرنگ سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔